Saturday, January 14, 2023
محبت کی شاعری
Friday, January 13, 2023
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
سنو جنت میں دونوں ساتھ ہوں گے
یقیں ہم کو دلایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
چلو اب بھُول جائیں سب گلے ہم
ہمیں اپنا بنایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
نہیں معلوم تھا یہ عشقِ کیا ہے
ہمیں کر کے بتایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
چراغوں کی طرح روشن نہیں تھا
ہمیں زندہ جلایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
ہمیں دُنیا کہاں اب راس آئے
ہمیں دل سے نکلا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
ان آنکھوں کی بینائی کھو چکا ہوں
ان آنکھوں کو رولایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
میرا ہنسنا کبھی روکتا نہیں تھا
مُجھے رونا سکھایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
میں اب عادی غموں کا ہو چُکا ہوں
مُجھے اتنا ستایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
غزل آنکھوں پہ اُس کے لکھ رہا ہوں
مجھے شاعر بنایا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
Wednesday, January 11, 2023
علامہ اقبال
رسول اللّهﷺ کا ہر امتی یہ تحریر ضرور ضرور پڑھے
اگر آپ اپنے دماغ کو روشن کرنا چاہتے ہیں اور روحانیت کی دنیا میں پرواز کرنا چاہتے ہیں تو ایک ایک لفظ غور سے پڑھیں
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ نہ ہی کسی مدرسے میں پڑھے نہ درس نظامی کی تو آپ کو علامہ کیوں کہا جاتا ہے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ واقعی میں نے کوئی عالم فاضل کا کورس نہیں کیا لیکن بات اصل میں کچھ اور ہے فرمانے لگے کہ دنیا کی مجھے یہ عزت دینا اور میرے کلام میں یہ اثر اور میرے قلب و روح کی یہ تازگی یہ سب رسول اللّهﷺ سے والہانہ محبت کی بدولت ہے اور یہ سب تب ممکن ہوئی جب میں نے رسول اللّهﷺ پہ درود پاک پڑھنا شروع کیا فرمایا کہ درود پاک کا یہ ورد بڑھتا گیا اور میں اس تعداد کو محفوظ کرتا گیا لاکھ دو لاکھ اور ایسے ہی جوں جوں آگے بڑھتا گیا اللہ میرے دماغ کو میرے دل کو میری روح کو روشن کرتا رہا۔ اور جب میں نے رسول اللّهﷺ کی ذات گرامی پہ ایک کروڑ درود پاک مکمل کیا تو اللہ رب العزت نے میرا انگ انگ روشن کر دیا لوگوں کے دلوں میں میری عزت بیٹھ گئی میرے کلام میں ایسا اثر ہوا کہ اللہ اللہ جب کلام لکھنے بیٹھتا الفاظ بارش کی طرح اترتے اس کے بعد علامہ صاحب درود پاک تواتر سے پڑھتے رہے۔
میرے ایک عزیز ہیں جو ایئر فورس میں ملازمت کررے تھے وہاں ان کی ملاقات ہوئی جن سے یہ راز ان کو معلوم ہوا اور انہوں نے خود مجھے بتایا کہ میری زندگی پہلے کی بہت عجیب تھی لیکن جب میں نے مصمم ارادہ کیا اور محبت سے درود پاک کا ورد شروع کیا اور جب پہلی دفعہ ایک لاکھ درود پاک گن کے پورا کیا تو ایک خواب دیکھتا ہوں کہ میں کہیں محو سفر ہوں اور میرے سامنے ایک نہایت غلیظ نالہ ہے اور اس نالے کے اس پار بہت سہانی سرسبز اور جنت جیسی دنیا ہے خیر میں نے جیسے تیسے کر کے بہت مشکل سے وہ نالہ پار کیا اور اس پار پہنچ گیا جب میں نے پیچھے دیکھا تو وہی نالہ جس میں غلاظت تھی وہ نہایت صاف شفاف نہر میں تبدیل ہو چکا ہے حتی کہ اس بہتے پانی کے نیچے رنگ برنگ کے پتھر تک نظر آ رہے ہیں اور جسے دیکھ کے روح خوش ہو جائے اور میرے کپڑے نہایت صاف ستھرے اجلے اور سفید ہو چکے ہیں اور میرا ظاہری حسن بھی بڑھ چکا ہے الحمدللہ مجھے خواب ہی میں بتایا گیا کہ یہ نالہ میں بہتا پانی تمہارے اعمال ہیں جو پہلے غلیظ تھے اور اب درود پاک کی بدولت ان کی صفائی ہو چکی اب یہ سارے نیکیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں یقین جانیں وہ دن اور آج کا دن وہ بندہ کب سے سروس سے ریٹائر ہو چکا ہے آج بھی ان کا درود پاک کا ورد جاری و ساری ہے اور بہت سے جوان لڑکوں کو درود پاک کے ورد کی لذت سے روشناس کرا چکے ہیں اور آج اس بندہ کی روحانی کیفیت ماشااللہ کمال کی ہے اور اس بندہ کے دل و دماغ اور روح اس پاک ورد یعنی رسول اللّهﷺ پہ درود پاک کی بدولت روشن ہیں تو دوستو! آج ہی سے پختہ ارادہ کریں کہ ان شااللہ ان شااللہ میں نے رسول اللّهﷺ کی ذات مقدس پہ ایک کروڑ مرتبہ محبت و شوق سے درود پاک ضرور پڑھنا ہے یقین مانیں جیسے جیسے آپ رسول اللّهﷺ پہ درود پاک پڑھتے جائیں گے آپ پہ بہت سارے انکشافات ہوتے جائیں گے اور دل و دماغ و روح کے ایسے دریچے کھلیں گے کہ آپ ششدر رہ جائیں گے۔ روزانہ کی بنیاد پہ درود پاک کا ورد اپنا معمول بنا لیں۔ اللہ ہم سب کو آقا و مولا رسول اللّه محمد ﷺ پہ درود پاک پڑھنے کی سعادت نصیب فرمائے آمین اس پہ خود بھی عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی آگاہ کریں۔
(پلیز آگے سنڈ کرتے جائیں جتنے لوگ درودپاک پڑھیں گے آپ کو بھی ثواب ملتا رھے گا🌹❤️🌹)
درود پاک پڑھنے بے شمار لوگوں میں بہت تبدیلی آئی ۔ درود پاک
بڑی طاقت رکھتا ہے۔برائے کرم آج ہی سےدرود پاک پڑھنا شروع کریں شکریہ
جن سے آپ کو پیار ہے ان کو یہ پیغام پہنچائیں۔ 🤲🤲🤲 طالب دعا
تیسواں پارہ
*تیسواں پارہ* *’’سورۃ النبا‘‘* الحمدللہ آج ہم تیسویں پارے کا خلاصہ پڑھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جس کی ابتدا سورئہ نباء سے ہوتی ہے جس می...
-
انتیسواں پارہ ======== اس پارے میں کل گیارہ سورتیں ہیں: (1) سورۂ ملک میں دو باتیں یہ ہیں: الف: توحید کا اثبات ، زمین ، آسمان ، موت ، حیات ...
-
گیارھواں پارہ ======== اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ توبہ کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ یونس مکمل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پہلا حصہ سورۂ تو...
-
*تیسواں پارہ* *’’سورۃ النبا‘‘* الحمدللہ آج ہم تیسویں پارے کا خلاصہ پڑھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جس کی ابتدا سورئہ نباء سے ہوتی ہے جس می...